FACEBOOK WEBSITE ALTERNATE

فیس بک کی متبادل ویب سائٹ کی پہلی جھلک

ویب سائٹ کا خاکہ
ٹیم کا اکتوبر میں اس سائٹ کو عام لوگوں کے استعمال کے لیے جاری کرنے کا ارادہ ہے


ڈویلپرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی متبادل ویب سائٹ ’ڈائسپورا‘کی پہلی جھلک دکھائی ہے۔
اس جھلک سے یہ ویب سائٹ جانی پہچانی لگتی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ پرائیویسی سےآگاہ، ذاتی کنٹرول اور سوشل نیٹ ورک ہے۔
کمیونٹی کے سرمایے سے تیار کردہ ویب سائٹ کے اس منصوبے کا پہلا کوڈ اور سکرین شاٹس جاری کیے ہیں۔
یہ خاکے لوگوں کے لیے مانوس ہونگے کیونکہ یہ کسی بھی سماجی ویب سائٹ جیسے فیس بک سے ملتے جلتے ہیں۔ ان خصویات میں پیغامات اور تصاویر کا تبادلہ اور سٹیٹس کا اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے۔
ویب سائٹ کو تیار کرنے والی ٹیم نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ’ اب یہ کمیونٹی کا منصوبہ ہے جو ٹیکنیکل خصوصیات کے ساتھ ہر ایک کے لیے کھلا ہے جو سماجی نیٹ ورک کی بصیرت کا تبادلہ کریں گے اور صارفین کو کنڑول دے گا۔
ویب سائٹ تیار کرنے والی ٹیم نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ اس وقت وہ سائٹ کو فیس بک سے ضم کرنے پر کام کر رہے ہیں، اور اس کو آسان بنائیں گے تاکہ لوگ اپنی ذاتی معلومات کو کنڑول کر سکیں گے۔
ٹیم کا اکتوبر میں اس سائٹ کو عام لوگوں کے استعمال کے لیے جاری کرنے کا ارادہ ہے۔
اس ویب سائٹ کو رواں سال کے شروع میں امریکی طالب علموں نے اس وقت تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کو پیچیدہ اور مبہم پرائیویسی سیٹنگز کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔
ان طالب علموں نے کک سٹاٹر ویب سائٹ کے ذریعے چھ ہزار پانچ سو لوگوں سے دو لاکھ چھ سو بیالیس ڈالر کے فنڈز اکٹھے کیے ہیں۔
نئی ویب سائٹ کے ایک خالق میکس سالزبرگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین جو بھی شراکت داری کریں اس پر ان کا کنڑول ہو۔

No comments:

Post a Comment